سینیٹر عبدالالسید کا ٹرمپ کیئر ہیلتھ پلان کی منظوری کا مطالبہ

0
13

نیویارک (پاکستان نیوز)مشی گن سے منتخب سینیٹر عبدالالسید نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ اگر صدر ڈونلڈ ٹرمپ ملک میں جامع صحت کی سہولیات فراہم کرنیوالے قانون کی منظوری میں رکاوٹ نہ بنیں تو اس منصوبے کا نام ٹرمپ کیئر رکھا جا سکتا ہے۔ ایک ٹیلی وڑن انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر صدر اس معاملے پر بات چیت کے لیے تیار ہیں اور بل پر دستخط کرنے پر آمادہ ہیں تو اس منصوبے کو عملی شکل دی جانی چاہیے۔ عبدالالسید رواں ماہ ہونے والے وسط مدتی انتخابات میں کامیابی کے بعد امریکی سینیٹ کے لیے منتخب ہونے والے پہلے مسلمان رکن بنے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر صدر پیدائش سے وفات تک ہر شہری کو بلا کسی اضافی ادائیگی کے علاج معالجے کی ضمانت دینا چاہتے ہیں تو یہ ایک مستقل وراثت ثابت ہو سکتی ہے۔ ان کے مطابق وہ سینیٹر برنی سینڈرز کی تجاویز کی حمایت کرتے ہیں، تاہم نجی بیمہ کے متبادل کو یکسر ختم کرنے کے بجائے بنیادی سرکاری صحت بیمہ کی فراہمی پر زور دیتے ہیں۔ اس سے قبل عبدالالسید سوشل میڈیا پر سنہری رنگ کے صحت کارڈ کی تصاویر بھی شیئر کر چکے ہیں، جس پر ٹرمپ کیئر درج تھا۔ صدر ٹرمپ نے اس پوسٹ کا اسکرین شاٹ دوبارہ شیئر کیا تھا، تاہم تاحال اس تجویز پر باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا۔ عبدالالسید نے یہ بھی تصدیق کی کہ نائب صدر جے ڈی وینس کے دفتر سے رابطے کے بعد ان کی ملاقات طے پا چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here