700سے زائد افراد نے قطار بناتے ہوئے امداد حاصل کی،بیکری مصنوعات بھی تقسیم کی گئیں
نیویارک (پاکستا ن نیوز)کوئینز اسٹیٹ کی سینیٹر جسیکا راموس کی جانب سے سینکڑوں مستحقین کے لیے امدادی سامان کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں 700سے زائد افراد نے قطار بناتے ہوئے امداد حاصل کی ، مستحقین میں راشن کی تقسیم کے دوران دودھ ، بریڈ ، تازہ گوشت ، بیکری مصنوعات اور دیگر اشیا شامل تھیں ، سینیٹر جسیکا راموس نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ انسانی جانوںکا ضیاع بھی قابل افسوس ہے ، لاک ڈاون کی وجہ سے لوگوں کے پاس راشن تک نہیں ہے جس کو پورا کرنے کے لیے ہم نے امدادی پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں اب تک سینکڑوں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جا چکا ہے ۔