ایرک ایڈمز نے نیویارک کے 110ویں میئر کی حیثیت سے حلف اٹھایا

0
182

نیویارک (پاکستان نیوز ) نیویارک سٹی کے110ویں مئیر کی حیثیت سے ایرک ایڈمز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔وہ نیویارک سٹی کی تاریخ کے دوسرے سیاہ فام مئیر ہیں۔ایرک ایڈمز نے اپنے عہدے کا حلف نیویارک کے مصروف ترین علاقے ٹائمز سکوائر پر سال نو کی تقریب کے دوران ا ٹھایا۔ انہوں نے اپنے عہدے پر حلف اپنی فیملی بائبل پر ہاتھ رکھ کر لیا۔ ایرک ایڈمز نے جب عہدے کا حلف اٹھایا تو ٹائمز سکوائر پر موجود ہزاروں افراد نے انہیں مبارکباد دی۔ ایرک ایڈمز ایسے وقت پر نیویارک سٹی کے مئیر کا عہدہ سنبھال رہے ہیں کہ جب نیویارک سٹی سمیت امریکہ بھر میں کورونا وائرس کی نئی قسم امیکرون کے روزانہ ہزاروں کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔اسی طرح بطور مئیر ایرک ایڈمز کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے ورثے میں ملنے والی صورتحال کو بہتربنانا ہوگا۔واضح رہے کہ ایرک ایڈمز کو کہ بروکلین بورو پریذیڈنٹ کے بعد اب مئیر منتخب ہوئے ہیں، نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ میں کیپٹن کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔دیکھنا یہ ہوگا کہ پولیس کیپٹن کی حیثیت سے وہ اپنے تجربے کو بطور مئیر پبلک سیفٹی کے چیلنج سے نبرد آزما ہونے کے لئے کیسے اور کتنی کامیابی سے بروئے کار لاتے ہیں۔عہدے سنبھالنے سے پہلے ایرک ایڈمز نے ٹرانزیشن ٹیم کے ذریعے اپنی انتظامیہ تشکیل دے دی ہے تاہم ابھی تک ان کی انتظامیہ میں کسی اہم عہدے پر کسی پاکستانی امریکن کی تقرری عمل میں نہیں آئی۔واضح رہے کہ ایرک ایڈمز کا نیویارک کی پاکستانی امریکن کمیونٹی سے گذشتہ آٹھ سالوں میں قریبی تعلق رہا۔ انہیں کمیونٹی میں اہم تنظیموں اور شخصیات نے مئیر الیکشن میں بھرپور سپورٹ کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here