نیوزی لینڈ کا دورہ اور جے ایف تھنڈر

0
158

تجزیہ نگار: زاہد فاروق ملک
پاکستان نے برطانیہ کے دباو پر ارجنٹائین کے ساتھ جے ایف تھندڑ کی ڈیل منسوخ کرنے سے انکار کیا۔نیوزی لینڈ نے برطانیہ کے دباو پر سیریزبغیر کسی وجہ کے منسوخ کر کے تاج برطانیہ کے حلف کی پاسداری کی۔ تاریخ میں امریکا نے ناگا ساکی اور ہیرو شیما پر ایٹم بم گراکر ایٹمی جنگ شروع کی تھی فائیو آئی نے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم پر سپورٹس بم گرا کر نئے دور کی جنگ کا آغاز کر دیا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے پاکستان کے دورہ کے پراسرار انکار کے بعد انگلینڈ نے بھی پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے سے انکار کر دیا ہے جبکہ آئندہ چند دنوں میں آسٹریلیا کی ٹیم بھی پاکستان آنے سے انکار کرے گی۔ دنیا کی اکثریت کو ابھی تک علم ہی نہیں کہ اس ساری سازش کے پیچھے محرکات کیا تھے۔ آج ہم آپ کو اس حقیقت سے پردہ آٹھانے کی کوشش کرتے ہیں1982میں ارجنٹائن اور یوکے کے درمیان جزائیر فالک لینڈ پر قبضہ کے حوالے سے دو اپریل سے 14جون تک جنگ ہوئی اور یہ جنگ انگلینڈ نے جیت لی اور دنیا نے جزائیر فالک لینڈ پر انگلینڈ کے قبضہ کو تسلیم کر لیا۔ یہ جزائر 12000مربع میل اور 776چھوٹے چھوٹے جزائرپر محیط ہیں۔ ماضی میںان جزائر پر کبھی فرانس کبھی ارجنٹائین اور کبھی انگلینڈ کا قبضہ رہا۔ 1833سے انگلینڈ ان جزائیر پر قابض ہے وہاں کی حکومت مقامی ہے لیکن برطانیہ نے ان جزائیر کی دفاع اور خارجی معاملات کی ذمہ داری لے رکھی تھی 1982میں ارجنٹائین نے ان جزائیر پر پھر قبضہ کر لیا اور دو ماہ بعد برطانیہ نے جنگ شروع کی اور جیت کر فالک لینڈ جزائیر پر اپنا قبضہ دوبارہ حاصل کر لیا لیکن پاکستان وہ واحد ملک ہے جس نے آج تک انگلینڈ کے فالک لینڈ پر قبضہ کو تسلیم نہیں کیااور ارجنٹائین نے ہمیشہ سے پاکستان کی مسئلہ کشمیر سمیت ہر معاملہ پر حمایت کی ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات اس وقت مثالی ہیں۔
رجنٹائین نے اپنی معیشت کو بہتر کیا اور اپنے آپ کو طاقتور بنانے کا ارادہ کیا اور اس نے2015میں سویڈن سے جے اے ایس 39گرپن فائیٹر جنگی طیارے خریدنے کے معاہدہ کرنے کی کوشش لیکن سویڈن نے برطانیہ کے دباؤ پر وہ ڈیل منسوخ کر دی۔اس دوران امریکہ نے ایف سولہ جبکہ کئی ممالک نے ارجنٹائین کو جنگی طیارے فروخت کرنے بارے پیشکش کی لیکن ارجنٹائن نے پاکستان سے 12جے ایف 664ملین ڈالر میں تھنڈر طیارے خریدنے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ ایسے میں جب برطانیہ کو علم ہوا تو سویڈن کی طرح برطانیہ نے پاکستان پر بھی پریشر بڑھایا اور انکے سیکریڑی آف سٹیٹ اس حوالے سے بھاری وفد کے ہمراہ پاکستان آئے اور پاکستان کو باور کروایا کہ ارجنٹائین کا دنیا میں صرف ایک ملک دشمن ہے اور وہ برطانیہ ہے اور اگر آپ انہیں طیارے دینگے تو ہمارے خلاف ہی استعمال ہونگے۔ لیکن کہا جاتا ہے کہ پاکستان نے برطانیہ کو بھی سرخ جھنڈی دکھائی اور برطانیہ نے اس سلسلہ میں پاکستان کو ریڈ لسٹ سے بھی نکال دیا اور فیٹف سمیت کئی مزید لالچ بھی دئیے لیکن کہا جاتا ہے کہ اس دوران پاکستان کی ارجنٹائن کے ساتھ ڈیل حتمی مراحل میں داخل ہو گئی اور اس دوران بھارت نے برطانیہ کو ورغلایا اور انہیں پاکستان کے دورہ سے اور نیوزی لینڈ کے دورہ سے روکا اور ایک خود ساختہ فائیو آئی کی رپورٹ تیار کروائی۔ سب کو علم ہے کہ فائیو آئی ممالک میں امریکہ برطانیہ ،کینیڈا آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ شامل ہیں امریکا کو ہم نے پہلے ہی سرخ جھنڈی مکمل ناں کر دی تھی اور یہ بھی سب کو علم ہے کہ کینیڈا ،نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں وزیر اعظم انکے اپنے ہیں لیکن وہ حلف تاج برطانیہ کا ہی اٹھاتے ہیں یعنی یہ تینوں ممالک کامن ویلتھ کے ممالک تو ضرور ہیں لیکن حکم ابھی بھی تاج برطانیہ یعنی ان تین ممالک کینیڈا نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کا بادشاہ ابھی بھی برطانیہ کا ہی ہوتا ہے ۔ اب آپ کو سمجھ آ ہی گئی ہو گی کہ اصل لڑائی کھیلوں کے میدانوں میں سیکورٹی کی نہیں۔بلکہ یہ لڑائی اب ایک سیاسی جنگ بن گئی ہے اور کھیلوں کے میدانوں میں اب سیاست نہیں بین الاقوامی سیاست کا راج ہونے جا رہا ہے۔ پہلے جنگیں ٹینکوں اور طیاروں سے جیتی جاتی تھیں اور پھر رفتہ رفتہ یہ جنگیں کھیلوں کے میدانوں میں لڑی جانے لگیں۔ لیکن اب کھیلوں کے میدانوں میں بین الاقوامی سیاست نے ہاتھ رکھ لیا ہے اور لگ رہا تھا کہ ففتھ جنریشن کے اس دور میںجہاں ہیرو شیما اور ناگا ساکی پر بمباری ہوتی تھی اب کھیلوں کے میدان بھی ناگا ساکی اور ہیرو شیما ہی بنیں گے۔ لیکن تاریخ یاد ررکھے گی کہ کھیلوں کے میدان ویران کرنے کا آغاز پھر سے پنڈی سے ہوا ہے اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم امریکا کی جانب سے ایک نیا ناگا ساکی اور ہیرو شیما کے طور پر جانا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here