واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں بے روزگار افراد کی تعداد میں معمولی اضافہ ہوا ہے ، گزشتہ ہفتے بے روزگار افراد کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار کے قریب ریکارڈ کی گئی تھی جوکہ موجودہ ہفتے میں 3لاکھ 53 ہزار ریکارد کی گئی ہے ، کامرس ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ملک میں جی ڈی پی گروتھ کی شرح 6.6 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جوکہ پہلے سے 6.5 فیصد سے زائد ہے جبکہ ڈو جونز کی جانب سے متوقع 6.7 فیصد سے کم سطح پر ہے ۔