سعودیہ الیکٹرک گاڑیوں کی دوڑ میں شامل

0
16

نیویارک (پاکستان نیوز)دنیا میں خام تیل کا سب سے بڑا برآمد کنندہ ملک سعودی عرب اب اپنی معیشت کا انحصار صرف تیل پر ختم کرنے کے لیے ایک سٹریٹجک تبدیلی کی طرف پیش رفت کر رہا ہے۔ حال ہی میں سعودی عرب کے پہلے قومی برقی گاڑیوں کے برانڈ سیر کا باضابطہ افتتاح اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ملک مستقبل کی سبز توانائی اور جدید ٹیکنالوجی کی طرف تیزی سے گامزن ہے۔ دنیا کے سب سے بڑے تیل پیدا کرنیوالے ملک کا الیکٹرک گاڑیوں کی طرف جانا بظاہر حیران کن لگتا ہے، لیکن اس کے پیچھے ایک گہری معاشی اور ماحول دوست حکمت عملی چھپی ہوئی ہے۔ ویژن 2030 کے تحت ملک اپنی معیشت کو متنوع بنانا چاہتا ہے تاکہ عالمی سطح پر تیل کی مانگ میں ممکنہ کمی اور ماحولیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والے خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔ سعودی عرب اپنے وسیع مالیاتی وسائل اور جدید ترین ٹیکنالوجی کی مدد سے خطے میں برقی گاڑیوں کی پیداوار کا بڑا مرکز بننا چاہتا ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف ہزاروں نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی بلکہ ملکی پیداوار میں بھی اربوں ڈالر کا اضافہ ہوگا المعیاد کے مطابق 2030 تک لاکھوں برقی گاڑیاں تیار کی جائیں گی جو نہ صرف مقامی ضرورت کو پورا کریں گی بلکہ دیگر ممالک کو بھی برآمد کی جائیں گی۔ تیل کی دولت کو پائیدار اور ماحول دوست توانائی کے شعبے میں منتقل کر کے سعودی عرب نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ آنے والے دور میں بھی توانائی کے عالمی شعبے میں اپنی قیادت برقرار رکھنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here