سپر مارکیٹ میں فائرنگ، 10ہلاک مسلمان حملہ آور گرفتار

0
103

واشنگٹن (پاکستان نیوز) کولوراڈو کے شہر بولڈر کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔ جن میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔ پولیس کے مطابق ایک مسلح شخص نے کنگز سپر مارکیٹ میں داخل ہوکر اندر موجود خریداروں پر گولیاں برسا دیں۔ پولیس کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد حملہ آور کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی۔ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ مارکیٹ میں موجود لوگوں نے اس واقعے کو یوٹیوب پر براہ راست نشر کر دیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ وائٹ ہاو¿س نے اس واقعے کے بارے میں صدر جو بائیڈن کوآگاہ کر دیا ہے۔ پولیس اہلکار کی شناخت 51 سالہ ایرک ٹیلی کے طور پر کی گئی ہے جو 2010ءسے محکمہ پولیس سے وابستہ تھے۔ حکام نے دعویٰ کیا کہ حملہ آور کا کریمنل ریکارڈ شناخت 21 سالہ احمد العلادوہی العین کے طور پر ہوئی، کو سو راڈو کے علاقہ اورادہ کا رہائشی ہے۔ ٹرمپ کا ناقد، کرائسٹ چرچ میں مساجد میں شہید ہونیوالوں کیلئے ہمدردی رکھتا ہے۔ حملہ آور کے بھائی نے بتایا وہ سماجی رویہ نہیں رکھتا۔ واقعہ کے بعد پولیس نے گھر کی تلاشی لی۔ حملہ آور پر قتل سمیت 10 دفعات عائد کی گئی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here