بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں ویسٹ انڈیز کو آﺅٹ کلاس کردیا

0
189

نارتھ ساﺅنڈ(پاکستان نیوز) بھارت نے ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 318 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدی۔ بھارت نے اپنی دوسری اننگز 343 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر ڈکلیئر کرکے ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 419 رنز کا ہدف دیا تھا۔ اجنکیا راہانے 102، ویہاری 93 اور کوہلی 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ چیس نے 4 جبکہ روچ، گبرائیل اور ہولڈر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ بڑے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر زیادہ دیر نہ ٹھہر سکا اور پوری ٹیم 26.5 اوورز میں 100 رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی۔ بمرا 5، شرما3 اور شامی نے2وکٹیں حاصل کیں۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھارت کے 60 پوائنٹس ہوگئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here