برکس اجلاس بھارت کیلئے جگ ہنسائی

0
5

نئی دہلی (پاکستان نیوز) برکس اجلاس بھارت کیلئے عالمی جگ ہنسائی کا باعث بن گیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی حکام کی غیرپیشہ ورانہ حرکات نے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑا دیں۔ وائرل ویڈیوز میں بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول کو روسی صدر کی تقریر کے دوران کھانے میں مصروف دیکھا گیا ۔ ایرانی صدر کی تقریر کے دوران بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال بھی مسلسل کھانا کھاتے دکھائی دیئے۔ بھارتی صحافی اشوک سوائن نے کہاکہ وزارت ملکی ساکھ بہتر بنانے کی بجائے وزیراعظم نریندر مودی کے لیے اعزازات جمع کرنے اور مفت کھانے میں مصروف ہے۔ ادھر بی جے پی رہنمائوں کی جانب سے جعلی اور مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ تصاویر شیئر کیے جانے پر بھارت کو سوشل میڈیا پرکڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بعض تصاویر میں ایران کے سابق صدر ابراہیم رئیسی کو بھی برکس اجلاس میں موجود دکھا دیا گیا۔ رئیسی مئی 2024میں ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here