واشنگٹن (پاکستان نیوز) صدر ٹرمپ کی مقبولیت میں2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔رائٹرز، اپسوس پول کے مطابق ٹرمپ کی مقبولیت کی شرح ان کی صدارت کے دوران اپنی کم ترین سطح 33سے بڑھ کر 35 فیصد ہو گئی۔ سروے کے مطابق44فیصد امریکی ڈیموکریٹس اور37فیصد ریپبلکنز کو ووٹ دینے کے حامی ہیں۔ 63فیصد امریکی ٹرمپ کے ووٹروں کو5ہزار ڈالر ادائیگی کے مخالف ہیں۔












