وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھکیخلاف مواخذے کی غیر متوقع تحریک پیش

0
10

واشنگٹن (پاکستان نیوز)پینٹاگون کے سربراہ کی جانب سے آئینی اور جنگی قوانین کی مبینہ خلاف ورزیوں پر امریکی ایوان نمائندگان میں ڈرامائی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں سینیئر ریپبلکن رکن کانگریس تھامس میسی نے اپنے ہی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیٹھ کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کر کے امریکی سیاسی ایوانوں میں ہلچل مچا دی ہے۔ ڈیموکریٹ اور ریپبلکن ارکان کو حیران کرنے والی اس خفیہ کارروائی کو اس خدشے کے پیش نظر انتہائی راز میں رکھا گیا تھا کہ سپیکر مائیک جانسن اس اقدام کو ناکام بنانے کے لیے ایوان کا اجلاس ہی ملتوی نہ کر دیں۔ مواخذے کی اس تحریک کی بنیاد انتظامیہ کی جانب سے ٣٧٩١ کے وار پاورز ایکٹ کی مبینہ خلاف ورزیاں، غیر ملکی رہنماؤں کو اغوا کرنے، تیل کے ذخائر پر قبضے اور غیر قانونی فوجی کارروائیوں کو تحفظ دینے کی کوششیں ہیں۔ رکن کانگریس کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے ٩٥ دن بعد جنگ کے خاتمے کا اعلان کر کے اور پھر سے بمباری شروع کر کے ٠٦ روزہ قانونی حد سے بچنے کا ایک خطرناک راستہ تلاش کر لیا ہے، جس سے صدر کو بغیر کسی حکومتی یا پارلیمانی اجازت کے غیر ملکی تنازعات کا سلسلہ جاری رکھنے کی کھلی چھوٹ مل جاتی ہے۔ اگرچہ سینٹ اور ایوان نمائندگان دونوں نے ایران کے خلاف فوجی اقدامات کو روکنے کی قراردادیں منظور کی تھیں، تاہم انتظامیہ نے عدالت عالیہ کی ایک پرانی نظیر کا سہارا لے کر ان فیصلوں کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ اگرچہ زیادہ تر ریپبلکن ارکان وائٹ ہاؤس کے دباؤ کے باعث اس تحریک کے خلاف ووٹ دے سکتے ہیں، لیکن اس قدم کا بنیادی مقصد تاریخ کے لیے ایک سنگ میل قائم کرنا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here