نیویارک(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ کہ ان کے غزہ منصوبے کے تحت فلسطینیوں کو غزہ واپسی کا حق نہیں ہوگا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق صدر ٹرمپ فاکس نیوز کے ساتھ انٹرویو کے جاری کردہ اقتباسات میں غزہ کے لیے اپنے منصوبے کی تفصیلا بتا رہے تھے۔ ان کے انٹرویو کے اقتباسات کو رئیل سٹیٹ ڈیویلپمنٹ فار دی فیوچر کے عنوان سے جاری کیا گیا ہے۔ ٹرمپ نے فاکس نیوز کے برٹ بیر کو بتایا کہ ان کے منصوبے کے مطابق فلسطینیوں کو رہنے کے لیے عزہ سے باہر کم از کم چھ ہاسنگ کمیونیٹیز دستیاب ہوں گی۔ خیال رہے عرب حکومتوں اور انٹرنیشنل کمیونٹی نے ٹرمپ کے عزہ منصوبے کو مسترد کر دیا ہے۔ جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا فلسطینیوں کو غزہ واپس آنے کا حق ہوگا تو ان کا جواب دیا نہیں، ان کے پاس یہ حق نہیں ہوگا، کیونکہ ان کے پاس اس سے بہت بہتر رہائش موجود ہوگی۔ دوسرے الفاظ میں میں ان کے لیے مستقل رہائش کا بندوبست کر رہا ہوں۔ اگر ان کو واپس آنے دیا گیا تو اس میں کئی سال لگیں گے کیونکہ غزہ رہنے کے قابل نہیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے غزہ منصوبے کا انکشاف سب سے پہلے امریکہ کا دورہ کرنے والے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کیا تھا۔