چودھری اکرم آف رحمانیہ بلیک بروس کی ٹرانزٹ ٹیم میں شامل

0
97

نیویارک (پاکستان نیوز) ناسو کائونٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک نے انتخابات میں کامیابی کے بعد اپنا وعدہ وفا کرتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت چودھری اکرم آف رحمانیہ کو اپنی ٹرانزٹ ٹیم میں شامل کر لیا ہے ، چودھری اکرم آف رحمانیہ مشیر کے طور پر فرائض انجام دیں گے ، چودھری اکرم آف رحمانیہ بروس بلیک اور ان کی ٹیم کو پاکستانی کمیونٹی کے مسائل سے آگاہ کریں گے اور ان مسائل کے حل کے لیے تجاویز بھی پیش کریں گے ، واضح رہے کہ انتخابی مہم کے دوران پاکستان نیوز کے پبلشر مجیب لودھی نے بروس بلیک سے انٹرویو کے موقع پر سوال کیا تھا کہ وہ انتخابات میں کامیابی کے بعد مسلم کمیونٹی کیلئے پہلے دو اقدامات کیا کریں گے؟بروس بلیک نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ان سے پہلے صرف ایک مسلمان پاکستانی کو اپنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا لیکن میں دو پاکستانی مسلم کو اپنی ٹیم کا حصہ بناؤں گا۔ یاد رہے کہ انہوں نے کمیونٹی سے کئے گئے وعدہ پورا کر دیا ہے۔ اور جلد ہی دوسرے نام کا اعلان کریں گے۔ بلیک بروس کے اس اقدام سے ناسا کاؤنٹی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور انہیں اپنے سیاسی اقدامات کے کامیابی کے آثار نمایاں نظر آنے لگ گئے۔ بلیک بروس نے کمیونٹی کے مسائل حل کرنے کے لیے جلد بورڈ تشکیل دینے کا اعلان بھی کیا ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مساجد ، سکولوں ، کاروبار اور دیگر مسائل کے حل کے لیے تجاویز مرتب کی جائیں گی اور اس تمام معاملے کی نگرانی چودھری اکرم آف رحمانیہ ہی کریں گے جبکہ کمیونٹی کی دیگر اہم شخصیات کو مسائل کی نشاندہی کے لیے بورڈ کا حصہ بنایا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here