مذہبی منافرت پھیلانے ، ہراساں کرنے پر سید علمدار حسین شاہ کا نعیم شیخ کیخلاف مقدمے کا مطالبہ

0
252

 

رپورٹر نے میری بیوی کو کورونا کا مریض ہونے کا الزام لگا کربدنامی کرائی ، اعلیٰ حکام نوٹس لیں:پریس کانفرنس،پاکستان نیوز کا شدید غم وغصے کا اظہار

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی نژاد امریکی شہری سید علمدار حسین شاہ کا اپنے اہل خانہ کیخلاف جھوٹ بیانی پر نجی ٹی وی کے نمائندے نعیم شیخ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کر دیا ہے ،سید علمدار حسین شاہ نے کہا کہ نجی چینل کے ساہیوال کے نمائندے نے دانستہ طور پر من گھڑت اور جھوٹی خبر لگا کر شہر میں مذہبی منافرت پھیلانے اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ میری اور میرے بچوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈال دیا ہے ، سید علمدار شاہ جو خود چیز نیوز اوورسیز پاکستانی نیوز نیٹ ورکنگ نیویارک کے چیف ایڈیٹر ہیں نے کہا ہے کہ میری اہلیہ کو کورونا کی مریض بتا کر ساہیوا ل اور دنیا بھر میں میری فیملی کے خلاف نفرت اور خوف وہراس پیدا کیا گیا ،رپورٹنگ سے خاندان کو سخت اذیت برداشت کرنا پڑی ، ایران سے واپسی کی ہسٹری چھپانے سمیت جھوٹے الزامات لگا کر مذہبی منافرت پیدا کرنے کی بھی کوشش کی گئی جس کا قانونی نوٹس لینا بہت ضروری ہے ، بعد ازاں سید علمدار شاہ نے پریس کانفرنس میں اس نفرت آمیز اور فرقہ وارانہ من گھڑت خبر میڈیا پر چلانے اور عوام الناس میں نفرت اور خاندان والوں کو اس اذیت میں ڈالنے پر کمشنر ساہیوال ، ڈی آئی جی ساہیوال ، ڈی سی ساہیوا ، ڈی پی او اور پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے حساس ادارے نیز وفاقی متحسب اعلیٰ و کمشنر شکایات اوورسیز اور حکومت پاکستان سے فوری قانونی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ۔پاکستان نیوز نے نجی چینل کی جانب سے اس غیر ذمہ داری پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ قصور وار کو سخت سزا دی جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here