خدیجہ عالم کو کیلیفورنیا کمیشن میں تعیناتی پر سفیر مسعود خان کی مبارکباد

0
74

واشنگٹن (پاکستان نیوز) پاکستانی سفیر مسعود خان نے کیلیفورنیا کمیشن ایشین اینڈ پیسفیک آئی لینڈر امریکن افیئرز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات ہونے والی پاکستانی امریکن خدیجہ عالم کو مبارکباد دی ہے۔انہوں نے محترمہ خدیجہ عالم کے ساتھ ایک ورچوئل میٹنگ کے دوران کہا کہ ہم پاکستان اور امریکہ کے درمیان پل بنانے میں آپ کے ساتھ کام کرنے کے منتظر ہیں، اس موقع پر خدیجہ عالم نے کہا کہ یہ موقع ہر اس چیز کی مثال اور نمائندگی کرتا ہے جو میں اپنے دل کے قریب اور عزیز رکھتی ہوں، میں اپنی کمیونٹی کو واپس دینا چاہتی ہوں۔ اس کا خاندان 1996 میں پاکستان سے ہولیسٹر، کیلیفورنیا منتقل ہوا جب وہ 13 سال کی تھیں۔انھوں نے کہا کہ میں ایشیائی مخالف نفرت پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتی ہوں، ریاستی ایجنسیوں کے ساتھ ثقافتی زبان کی حساسیت سے متعلق مسائل کو حل کرنے اور کیلیفورنیا بھر میں کمیونٹیز کی ترقی کو ترجیح دینے کے لیے کوششوں کو آگے بڑھانا چاہتی ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں اس کام میں اسلامو فوبیا اور سام دشمنی کو بھی شامل کرنا چاہتی ہوں۔عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن کو سراہتے ہوئے، سفیر مسعود خان نے محترمہ خدیجہ عالم کو اپنے حلقے کے تاجروں، ٹیک ماہرین، سرمایہ کاروں اور قانون سازوں کے ساتھ پاکستان آنے کی دعوت دی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان آئی ٹی، زراعت، معدنیات نکالنے، توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے کافی مواقع فراہم کرتا ہے۔ہم پاکستان میں سرمایہ کاروں اور کیلیفورنیا میں ان کے ہم منصبوں کے درمیان مضبوط کاروباری رابطوں کا خیرمقدم کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here