واشنگٹن(پاکستان نیوز) ریاست انڈیا نہ کے سینٹر مائیک براﺅن نے کہا ہے کہ بھارت میں کسانوں کے ساتھ جاری حکومتی ناروا رویے پر ہمیں سخت تشویش ہے۔مودی حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کے مسائل کے حل کیلئے ان سے بات چیت کرکے بہتر راستہ نکالے۔گزشتہ روز میں نے شکاگو کے بھارتی قونصل جنرل سے ملاقات کی اور انہیں کہا کہ بھارتی کسان کافی عرصہ سے احتجاج کر رہے ہیں۔