زرمبادلہ کے ذخائر20ارب ڈالر

0
176

کراچی(پاکستان نیوز)ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں17کروڑ87لاکھ ڈالر کے اضافے سے 20 ارب 8 کروڑ 56 لاکھ ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئے۔مرکزی بینک کے ذخائر بھی فروری2018کے بعد بلند ترین سطح پر آگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت19کروڑ7لاکھ ڈالر کے اضافے سے12ارب93کروڑ12لاکھ ڈالر ہوگئی جبکہ دیگر کمرشل بینکوں کے ذخائر ایک کروڑ20لاکھ ڈالر کی کمی سے گھٹ کر7ارب15کروڑ44لاکھ ڈالر ہوگئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here