مشی گن معاشی بحران سے دوچار

0
8

واشنگٹن (پاکستان نیوز)ٹرمپ کا امریکہ کی ایک اہم ترین ریاست کو دوہرے معاشی بحران میں دھکیلنے کا انکشاف۔ کینیڈا کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی جنگ کے باعث مشی گن کی کار سازی کی صنعت شدید خطرے سے دوچارہو چکی۔ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈا کے ساتھ شروع کی گئی تجارتی جنگ اب امریکی ریاست مشی گن کی معیشت کے لیے انتہائی مہلک ثابت ہو رہی ہے۔ معاشی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی کشیدگی کا سب سے بڑا نقصان مشی گن کے عام شہریوں اور گاڑی بنانے والی صنعت کو اٹھانا پڑے گا، جو سینٹ کے انتہائی اہم انتخابات سے چند ہفتے قبل سامنے آ رہا ہے۔ فری مارکیٹ کنزیومر چوائس سینٹر کے ڈائریکٹر ڈیوڈ کلیمنٹ نے فاکس نیوز کو بتایا کہ مشی گن کی گاڑیاں اور ان کے پرزے بنانے والی صنعت کا انحصار بارڈر پار سپلائی چین پر ہے، کیونکہ ایک گاڑی کا پرزہ مکمل تیاری سے قبل 8 بار سرحد عبور کرتا ہے۔ جب ہر سرحد پر اضافی ڈیوٹی عائد ہوگی تو معیشت اور عام خریدار پر مہنگائی کا دوہرا بوجھ پڑے گا۔ مشی گن نے 2025 میں کینیڈا کو تقریباً 21.2 ارب ڈالر کی برآمدات کی تھیں جو اس کی کل برآمدات کا 36 فیصد بنتا ہے۔ ٹرمپ کی جانب سے کینیڈین مصنوعات پر 50 فیصد اضافی ٹیکس عائد کرنے اور کچھ اشیائ پر پابندی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تجارتی مذاکرات مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق ٹرمپ کا یہ اقدام وسط مدتی انتخابات کے وقت خود ان کی اپنی پارٹی کے لیے سیاسی نقصان کا باعث بن سکتا ہے، کیونکہ کاروباری لاگت اور اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں اضافہ ووٹنگ سے ٹھیک پہلے عوام کو متاثر کر رہا ہے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here