500ڈالر ریفنڈ چیک کی فراہمی

0
8

نیویارک (پاکستان نیوز)ڈونلڈ ٹرمپ انتظامیہ نے طبی بیمہ خریدنے والے تقریباً ایک ملین غیر مالی امداد یافتہ امریکیوں کے لیے پانچ سو ڈالر کے رقم واپسی پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔ امریکی انتظامیہ نے نئے ایفورڈیبل کیئر ایکٹ یعنی اے سی اے رقم واپسی پروگرام کے تحت نقد رقم کی منتقلی کا عمل شروع کر دیا ہے، جس کا مقصد وفاقی ہیلتھ کیئر مارکیٹ پلیس کے زائد سروس چارجز کو صارفین تک واپس پہنچانا ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کے تحت تقریباً دس لاکھ کے قریب اہل امریکیوں کو ان کے گھروں کے پتے پر براہ راست پانچ سو ڈالر کا چیک ارسال کیا جا رہا ہے۔

اس ریفنڈ پروگرام سے صرف وہ افراد فائدہ اٹھا سکیں گے جنہوں نے وفاقی ویب سائٹ ہیلتھ کیئر ڈاٹ گوو کے ذریعے اپنا ہیلتھ انشورنس پلان خریدا ہے اور اپنی ماہانہ قسطوں کی مکمل رقم خود ادا کی ہے۔ ایسے تمام افراد جو کسی بھی قسم کی وفاقی سبسڈی یا ٹیکس کریڈٹ کی صورت میں مالی معاونت حاصل کر رہے ہیں، اس اسکیم کے اہل نہیں ہوں گے۔

اس کے علاوہ یہ رقم ان تیس ریاستوں کے شہریوں کو ملے گی جہاں وفاقی مارکیٹ پلیس فعال ہے، جبکہ اپنی علیحدہ انشورنس مارکیٹ چلانے والی ریاستوں کے رہائشی اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ پروگرام کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ شہریوں کو اس رقم کے حصول کے لیے کسی قسم کا فارم یا درخواست جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ انتظامیہ نے دفتری ریکارڈ سے اہل افراد کی نشاندہی پہلے ہی مکمل کر لی ہے۔ اگر ایک ہی گھرانے میں ایک سے زائد افراد الگ الگ انشورنس کے معیار پر پورا اترتے ہیں، تو انہیں علیحدہ چیک بھیجے جائیں گے۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here