ملازمت پیشہ اور سیلف ایمپلائیڈ ٹیکس فائل کرنے سے قبل فنانشل ایڈوائزر جمال محسن سے رابطہ کریں
نیویارک(پاکستان نیوز) فنانشل پلاننگ پر اردو میں واحد کتاب، ”باتیں پیسوں کی“ کے مصنف اور ممتاز فنانشل ایڈوائزر جمال محسن نے بتایا ہے کہ گزشتہ برس کے انکم ٹیکس میں کمی اب بھی کی جا سکتی ہے، ٹیکس فائل کرنے سے قبل ہر ایمپلائی اور بزنس اونر ریٹائرمنٹ پلان میں رقم ڈال کر اپنی آمدنی پر لاگو ہونے والے ٹیکس میں کمی کر سکتے ہیں۔ 37 برسوں سے فنانشل فیلڈ سے وابستہ جمال محسن کا کہنا ہے کہ پلان بالکل سیدھا سادھا ہے اور اس کی کاغذی کارروائی چند منٹوں میں مکمل ہو جاتی ہے، تفصیلات Mjminvestment@یا فون نمبر 516840-0396 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔ جمال محسن نے بتایا کہ ریٹائرمنٹ پلان میں ڈالی ہوئی رقم اور بزنس پر ملنے والی ریٹرن (منافع) پر ٹیکس ہر سال نہ دینے کی چھوٹ گورنمنٹ کی جانب سے دی جاتی ہے لہٰذا ریٹائرمنٹ میں ڈالی ہوئی رقم ریگولر انوسٹمنٹ پلان کی نسبتاً تیزی سے بڑھتی ہے۔ جمال محسن نے وضاحت کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت کی جانب سے ٹیکس میں معافی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ سوشل سیکورٹی بڑھاپے میں ناکافی ہے اور بڑھاپے کیلئے پس انداز کرنا اور ٹیکس میں فائدہ اٹھانا ہر شخص کی اپنی ذمہ داری ہے۔