لوئزیانہ فرائڈ چکن اور چارٹ اینڈ پان کے اشتراک سے فری گروسری باکسس کی تقسیم

0
112

ہیوسٹنْ (نمائندہ خصوصی)لوئزیانہ فرائڈ چکن اور چارٹ اینڈ پان کے اشتراک سے اس سال بھی سے کمیونٹی کے مستحقین میں گروسری کے باکسس تقسیم کیے گے۔پاکستانی کمیونٹی کے ممتاز بزنس مینْ اور سماجی اپنی سماجی خدمات کے حوالے سے کمیونٹی میں ممتاز مقام رکھنے والے تاجر محمد بیگ کی طرف سے ڈرائیو تھرو کے ذریعے سینکڑوں خ مستحق خاندانوں میں گھریلو اشیاء پر مشتمل گروسری باکسس تقسیم کیے گئے۔لاتعداد رضا کاروں گروسری کے باکسس لوگوں کی گاڑیوں میں تک پہنچائے۔گروسری باکسس کی تقسیم 4 گھنٹے تک جاری رہی۔ اس موقع پر محمد بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں مجبور اور ضرورت مند افراد کی مدد رب کی خوشنودی کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وبائی مرض نے لوگوں کو مجبوریوں اور مسائل سے دوچار کردیا ہے اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی مدد کیلے اجتماعی کوششوں کی اشد ضرورت ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here