نیویارک (پاکستان نیوز)21سالہ جنوبی ایشیائی لڑکی تیزاب گردی کا شکار ہوگئی، نافیہ اپنی والدہ کے ساتھ لانگ آئی لینڈ میں پیدل اپنے گھر جا رہی تھی جس کو سڑک پر لگے کیمروں نے بھی نظر بندکیا ہے، اس دوران ایک نامعلوم شخص وہاں آیا اور اس نے نافیہ پر تیزاب پھینک دیا جوکہ اس کے منہ میں چلا گیا، تیزاب سے زبان اور گلے کی ہڈی بری طرح جل گئی، نافیہ چیختی ہوئی اپنے گھر میں داخل ہوئی تو والدین اس کوبچانے کے لیے لپکے اس دوران والدین کے ہاتھ اور بازو بھی جل گئے، پولیس نے بروقت نافیہ کو قریبی ہسپتال منتقل کیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے، والدین کے مطابق نافیہ نے آنکھوں میں کانٹیکٹ لینز لگا رکھے تھے اور تیزاب کے قطرے آنکھوں میں آنے سے لینز پگھل گئے تھے جس سے اس کی بینائی جانے کا بھی خدشہ ہے، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے۔