غیر ملکی سرمایہ کاری میں 12 فیصد اضافہ

0
84

اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملک میں رواں مالی سال کے دوران براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) 12 فیصد بڑھ گئی۔ہالینڈ سر فہرست رہا، سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال جولائی تا نومبر2021 میں پاکستان میں797.7 ملین ڈالر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ جو گزشتہ مالی سال جولائی تا نومبر کے دوران ملک کا حجم710.3 ملین ڈالر رہا۔ چین، جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک کو پاکستانی برآمدات کا حجم 1.343 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 48.06 فیصد زیادہ ہے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 5 ماہ میں مشرقی ایشیا کے ممالک سے درآمدات میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 55.13 فیصد کی نمو ریکارڈکی گئی ہے۔ جولائی سے لیکر نومبر2021 تک کی مدت میں مشرقی ایشیا کے ممالک چین، جاپان، جنوبی کوریا اور خطہ کے دیگرممالک سے 8.802 ارب ڈالرکی درآمدات ریکارڈکی گئی ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 5.674 ارب ڈالر تھیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here