سینیٹر لنڈسے گراہم کا روسی صدر کو ساتھی سے قتل کروانے کا مطالبہ

0
108

واشنگٹن(پاکستان نیوز) سینیٹر لنڈسے گراہم نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو ان کے کسی قریبی ساتھی کے ذریعے قتل کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روسی صدر پیوٹن کی ہلاکت ہی امن کا زریعہ بن سکتی ہے روسی قیادت دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی جانب دھکیل رہی ہے لہذا وقت آگیا ہے کہ سخت فیصلے کیے جائیں امریکی مبصرین اور ماہرین اس بیان کو غیر معمولی قرار دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ امریکی سینیٹر کو اس قسم کے جارحانہ بیانات دینے سے باز رہنا چاہیئے سفارتی زرائع اور زبان ہی مسلے کا حل ہے سینیر گراہم کے بیان سے امریکی ایوان بالا بھی دو حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے دونوں بڑی جماعتوں کے اراکین کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نے روسی صدر کو قتل کرانے کی منصوبہ بندی کی تو اس سے معاملات مذید کشیدہ اور حالات ابتر ہو سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here