واشنگٹن (پاکستان نیوز) امریکہ میں 2022 کے دوران خودکشیوں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ، امریکہ میں خودکشی سے مرنے والوں کی تعداد 2022 میں ایک اندازے کے مطابق ریکارڈ 49,000 تک پہنچ گئی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 2.6 فیصد زیادہ ہے، سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) کے اعداد و شمار کے مطابق، 2022 میں ہونے والی تمام امریکی خودکشیوں میں سے نصف سے زیادہ میں آتشیں اسلحہ استعمال کیا گیا تھا۔10 میں سے 9 امریکیوں کا خیال ہے کہ امریکہ کو ذہنی صحت کے بحران کا سامنا ہے۔ صحت کے سکریٹری زیویر بیسیرا نے ایک بیان میں کہا بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ مدد مانگنا کمزوری کی علامت ہے۔2022 میں خودکشی کی شرح ـ ہر 100,000 افراد کے لیے 14.9 اموات ـ 2018 سے ہر 100,000 افراد کے لیے 14.2 اموات کے پچھلے ریکارڈ سے 5 فیصد زیادہ ہے۔سی ڈی سی نے کہا کہ خودکشی کی اموات 2021 میں 48,183 سے بڑھ کر 2022 میں 49,449 اموات تک پہنچ گئی ہیں۔