2020کے دوران ضرورت مند خاندانوں کو خوراک مہیا کرنے کی کوشش پر اعزاز
نیویارک (پاکستان نیوز)پاکستانی امریکن خاتون ارم حنیف کو 40 انڈر 40 رائزنگ سٹار کے لیے نامزد کر دیا گیا ہے ، اپنا کمیونٹی سینٹر بروکلین کی سی ای او ارم حنیف کو نیویارک اسٹیٹ اور سٹی کی جانب سے 40 انڈر 40 رائزنگ سٹار ڈیکلیئر کیا گیا ہے ۔ارم حنیف کو سماجی کاموں میں کردار ادا کرنے کے زمرے میں رائزنگ سٹار کیٹیگری میں شامل کیا گیا ہے ، ارم نے اپنی فلاحی تنظیم اپنا کے ذریعے بھوکوں کو کھانا کھلایا جبکہ بے گھر افراد کو شیلٹر فراہم کی ، ارم حنیف نے کورونا لاک ڈائون کے دوران مارچ اور جون 2020 کے دوران حکومت کے ساتھ مل کر مسلمانوں کے لیے حلال کھانوں کا انتظام کیا ، ’’اپنا‘‘ کے زیر اہتمام فوڈ پینٹری کا ہر ہفتے میں چار دن اہتمام کیا جاتا ہے جس کے دوران 300 خاندانوں میں 1500 سے 2000تک پکے ہوئے کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں ۔