78روزہ لاک ڈاﺅن کے بعد نیویارک نئی مشکلات کا شکار

0
149

نیویارک (پاکستان نیوز) 78دنوں بعد آخر کار نیویار ک میں لاک ڈاﺅن میں نرمی کر دی گئی ہے اور پہلے مرحلے کے دوران تعمیرات اور تعمیرسازی کے شعبوں کو کھول دیا گیا لیکن لاک ڈاﺅن سے نکلنے کے بعد نیویارک شہر نئے کرائسز کا شکار ہو چکا ہے جوکہ بے روزگاری اور نسلی امتیاز کے خلاف احتجاجی مظاہروں کی صورت میں سامنے آئے ہیں ، نیویارک کے شہریوں نے کورونا کے طویل لاک ڈاﺅن سے باہر نکلنے پر سکھ کا سانس لیا ہی تھا کہ نسلی امتیاز کے خلاف احتجاج اور بے روزگاری نے ان کو نئی پریشانی سے دوچار کر دیا ہے ، ہر طرف نعرے لگاتا ہجوم عام شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے ، کسی بھی وقت مار پیٹ ، جلاﺅ گھیراﺅ اور ہنگامے پھوٹ پڑتے ہیں جس کا شکار عام افراد بن جاتے ہیں ، لاک ڈاﺅن میں قدرے نرمی آئی ہے لیکن ابھی بھی ہیئر سیلون ، انڈور بارز اور بڑے عوامی اجتماعات کے سینٹرز پر سختی سے پابندی عائد ہے تاکہ اس وائرس کو مزید پھیلنے سے روکا جا سکے لیکن احتجاجی مظاہرین کورونا کی احتیاطی تدابیر کو ہوا میں اڑاتے ہوئے اس کے پھیلاﺅ کی بڑی وجہ بن رہے ہیں جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here