تہران(پاکستان نیوز) ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی حکومت کی جانب سے ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی پر تہران میں ایرانی ارکانِ پارلیمنٹ نے پاکستان تشکر، تشکر کے نعرے لگائے اور پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ یہ نعرے اس وقت گونجے جب ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی خودمختاری کے دفاع میں پاکستان کی اخلاقی اور سفارتی پشت پناہی قابل قدر ہے۔







