موبائل سپیڈ؛پاکستان بھارت سے آگے

0
382

اسلام آباد (پاکستان نیوز) موبائل فون انٹرنیٹ سپیڈ میں پاکستان نے بھارت کو پیچھے چھوڑ دیا۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سپیڈ کی میپنگ کرنے والے ادارے اوکلا(Ockla) نے جون2022 میں مختلف ممالک میں موبائل اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ کی فہرست جاری کی ۔ فہرست کے مطابق ناروے، متحدہ عرب امارات اور بلغاریہ میں موبائل انٹرنیٹ سپیڈ دنیا کی سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان139ممالک کی اس فہرست میں 3درجے تنزلی کے بعد 116ویں نمبر پر پہنچ گیا۔ پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ ڈائون لوڈنگ کی اوسط رفتار14.63 ایم بی پی ایس اور اپ لوڈ رفتار9.38ایم بی پی ایس ہے، پاکستان اس معاملے میں بنگلہ دیش اور بھارت سے آگے ہے۔ بھارت اس فہرست میں118ویں نمبر پر ہے، دوسری جانب براڈ بینڈ انٹرنیٹ سپیڈ میں لاطینی امریکی ملک چلی سرفہرست ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here