بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کریمہ بلوچ کی موت پر بول پڑیں

0
148

 

کنگنا نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اس واقعے کے جوابدہ ہیں

ٹورنٹو(پاکستان نیوز) بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت بلوچستان سے تعلق رکھنے والی انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی ٹورانٹو سے لاش برآمد ہونے کے واقعے کے بعد جسٹن ٹروڈو پر برس پڑیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’آج ایک شرمناک دن ہے۔‘ کنگنا نے کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ اس واقعے کے جوابدہ ہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ کی لاش کینیڈا کے شہر ٹورانٹو سے ملی تھی۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 37 سالہ انسانی حقوق کی کارکن کریمہ بلوچ گزشتہ 5 سال سے کینیڈا میں مقیم تھیں۔ ٹورانٹو پولیس نے اتوار کے روز ان کے لاپتہ ہونے پر لوگوں سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی تھی تاہم پولیس نے تصدیق کی ہے کہ کریمہ بلوچ کی لاش انہیں ملی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here