زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں مزید 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی

0
106

کراچی:

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر میں مزید 20 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی ہے اور زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق زخائر میں کمی  بیرونی قرضوں و دیگر سرکاری  ادائیگیوں کی وجہ سے ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری زخائر 7 ارب 60 کروڑ 45 لاکھ ڈالر  اور کمرشل بینکوں کے پاس 7 ارب 3 کروڑ 46 لاکھ ڈالر کے زخائر موجود ہیں اورملکی مجموعی زخائر کی مالیت 14 ارب 63 کروڑ 91 لاکھ کی سطح پر آگئی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here