نائن الیون کے بعد70فیصد مسلمان نفرت انگیز واقعات کا شکار ہوئے

0
867

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نائن الیون کے بعد امریکہ میں 70 فیصد مسلمانوں نے نفرت آمیز واقعات کا سامنا کیا ہے ، پاکستان نیوز کی جانب سے کیے گئے سروے میں امریکن مسلمانوں کا موقف ہے کہ القاعدہ کی جانب سے نائن الیون حملوں کے اعتراف کے بعد 20 سال تک امریکن مسلمانوں کو نفرت آمیز واقعات کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے ، کیئر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیہاد اعواد نے کہا کہ امریکن مسلمانوں کو ناحق نفرت آمیز واقعات کا نشانہ بنایا گیا ہے ، وہ کسی بھی ان حملوں میں ملوث نہیں تھے اور نہ ہی ان کی ترغیب دی ، انھوں نے بتایا کہ امریکن مسلمان آج پہلے کی نسبت بہت زیادہ مضبوط پوزیشن میں ہیں لیکن اسلام فوبیا کے واقعات میں ابھی تک کمی واقع نہیں ہو رہی ہے ، کیئر کی جانب سے سروے کے دوران 69 فیصد مسلمانوں نے نفرت آمیز واقعات کا نشانہ بننے کی تصدیق کی جن میں 72 فیصد خواتین اور 67 فیصد مرد ہیں ، کیئر کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیہاد اعواد نے سابق صدور جارج ڈبلیو بش ، ڈونلڈ ٹرمپ اور باراک اوباما کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انھوں نے ملک میں تارکین اور غیرملکیوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں اٹھائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here