واشنگٹن(پاکستان نیوز)پاکستانی نژاد امریکی خاتون عینی قیصر نے امریکہ میں حلال کاسمیٹیکس کا کاروبار شروع کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان میں موجود امریکی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ عینی قیصر پاکستانی نڑاد امریکی ہیں اور سلک روڈ ویلنیس کی بانی ہیں جو اپنی تیار کردہ حلال کاسمیٹکیس امریکہ کی مارکیٹ میں لے کر آئی ہیں۔عینی قیصر کا کہنا تھا کہ انھوں نے 2016 میں جب تجارتی بنیادوں پر کام شروع کیا تھا تو اس وقت میرا ایک یونٹ آٹھ، دس کی تعداد میں فروخت ہوتا تھا۔ اب ایک ایک یونٹ ستر اسی کی تعداد میں فروخت ہو رہا ہے۔ مسلمانوں سے زیادہ غیر مسلموں میں ان منصوعات کی طلب پائی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ مجھے بچپن ہی سے ان کا بہت شوق تھا۔حلال کاسمیٹیکس کی تیاری پر تقریبا پندرہ سال تک مختلف کامیاب تجربات کیے تھے۔گھر میں کبھی بھی کوئی کاسمیٹکس اور جلد کی حفاظت کے لیے مصنوعات بازار سے خرید کر نہیں لائی تھیں، ہمیشہ خود تیار کرتی تھیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس طرح اکثر و بیشتر اپنے جاننے والے دوستوں کو بھی میں یہ اشیا تحفے میں دیا کرتی تھی۔انھیں پسند آتیں تو وہ مزید مانگتے اور کہتے کہ آپ ہمیں تیار کر کے فروخت کر دیں۔ یہاں ہی سے میں نے اور میرے خاوند نے سوچا کہ کیوں نہ ایسی کمپنی بنائیں جس کے ذریعے سے حلال کاسمیٹیکس کو امریکہ کی مارکیٹ میں متعارف کروایا جائے۔