بھارت کشمیری بچوں پر مظالم بند کرے:انتونیوگوتریس

0
147

 

نیو یارک (پاکستان نیوز)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے بچوں پر جاری مظالم، چھرے والی بندوق کے استعمال اور انہیں غیرقانونی طورپر زیرحراست رکھنے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔بچوں اور مسلح تنازع پر ایک سالانہ رپورٹ میں جواقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے خصوصی نمائندے ورجینیا گامبا کی جانب سے نیویارک میں جاری کی گئی انتونیو گوتریس نے بھارت پر زوردیا کہ فوری طور پر ایسی کارروائیاں ختم کرے۔سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ نے کہا کہ رات کے چھاپوں کے دوران بچوں کی گرفتاری، انہیں فوجی کیمپوں میں رکھنے ، دوران حراست تشدد، کسی الزام اور قانونی کارروائی کے بغیر قید کرنے سے متعلق انہیں سخت تشویش ہے ، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والی زیادہ تر شہادتیں دوران حراست تشدد، فائرنگ اور چھرے والی بندوق کے استعمال کے نتیجے میں ہوئیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here