عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر جب کہ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1800 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان میں روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے ہیں، دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت پروان چڑھ رہی ہیں اور ایک ہی دن میں عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 39 ڈالر کا اضافہ ہوگیا ہے، قیمتوں میں اضافے کے بعد اب عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 1381 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔