بجلی کی قیمت میں مسلسل دوسرے دن اضافہ، صارفین پر 84 ارب کا بوجھ پڑے گا

0
166

اسلام آباد:

نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ مزید اضافہ کی منطوری دے دی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے بجلی کی قیموں میں ایک بار پھر اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 83 پیسے فی یونٹ اضافے کی منطوری دی ہے تاہم اضافے کا اطلاق حکومت کی جانب سے نوٹی فیکیشن جاری ہونے کے بعد ہوگا۔

نیپرا کی جانب سے بجلی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سہ ماہی بنیادوں پرکیا گیا اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ 2019-20 کےلیے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نیپرا کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ایک سال کےلیے کیا گیا ہے جس صارفین پر84 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا تاہم کے الیکڑک اورلائف لائن صارفین اضافے سے مستثنٰی رہیں گے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here