بالی ووڈ مین ناکامی کے بعد دوسرے شعبوں میں قسمت آزمانے والے اداکار

0
259

کراچی(پاکستان نیوز) بالی ووڈ میں کام کرنا ہر شخص کا خواب ہوتا ہے لیکن ضروری نہیں کہ ہر کسی کا یہ خواب سچ ہوجائے بہت سے لوگ فلم انڈسٹری میں نام بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں جب کہ کچھ لوگوں کے حصے میں صرف ناکامی آتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ اگر ایک شعبے میں ناکام ہوگئے تو زندگی رک گئی، بلکہ وہی لوگ حقیقت میں کامیاب کہلاتے ہیں جوایک شعبے میں ناکامی کے بعد دوسرے شعبوں میں قسمت آزمائی کرتے ہیں اور کامیاب رہتے ہیں۔ ان میں سے ایک بھارتی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار راجیشن کھنہ اور ڈمپل کپاڈیا کی بیٹی ٹوئنکل کھنہ نے اپنے والدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی کی اور کئی کامیاب فلموں میں کام کیا۔ لیکن بالی ووڈ کے صف اول کے ادکاروں کے ساتھ کام کرنے کے باوجود ٹوئنکل کھنہ بالی ووڈ میں کیریئر بنانے میں ناکام رہیں پھر انہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا اور بطور لکھاری نئے کیریئر کی شروعات کی جس میں انہیں بے انتہا کامیابی ملی۔ 2001 میں فلم ” اسٹائل “ سے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز کرنے والے اداکار ساحل خان بھی بطور اداکار اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام ہوگئے۔ جس کے بعد انہوں نے گوا میں فٹنس ٹریننگ سینٹر کھولا اور آج وہ ایک کامیاب جم کے مالک ہیں۔ 1996 کی اداکارہ میوری کانگو کا بالی ووڈ کیریئر بھی خاص کامیابی حاصل نہ کر سکا اور پھر انہوں نے امریکہ میں ایم بی اے مکمل کرنے کے بعد مارکیٹنگ کے شعبے میں بطور ایسوسی ایٹ مینجر کام کیا۔ بعد ازاں وہ دوبارہ بھارت منتقل ہوگئیں اورانہوں نے رواں سال گوگل انڈیا کو بطور انڈسٹری ہیڈ جوائن کیا ہے اور بھرپور نام کمایا۔ اداکار کمار گورو نے 1981 میں فلم” لواسٹوری “ سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا لیکن اس کے بعد وہ بھارتی فلم انڈسٹری میں قابل ذکر کام نہ کرسکے۔ انہوں نے بالی ووڈ کو خیرباد کہہ کر مالدیپ میں سیاحت کے بزنس میں قسمت آزمائی کی اور کامیابی سے اس بزنس کو چلارہے ہیں۔ فلم” رام تیری گنگا میلی “ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ منداکنی نے بھی فلموں میں قابل ذکر کام نہ ملنے کی وجہ سے بالی ووڈ چھوڑ دیا۔ وہ آج کل ممبئی میں یوگا ٹرینرکی حیثیت سے ملازمت کر رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here