پاک فضائیہ میں ترک ساختہTB-2 بغیر پائلٹ لڑاکا ڈرون شامل

0
52

اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کے ہر عیار و مکار دشمن کو مہلک پیغام، پاکستان کی جانب سے جدید ترین ڈرون ٹیکنالوجی کے حصول میں متحرک، ترکیہ ساختہ جدید ترین بغیر پائلٹ لڑاکا ڈرونز ٹی بی 2 بیڑے کا حصہ بن گئے۔ ٹی بی 2 خود کار فلائٹ آپریشنز، میزائلز، راکٹس اور بم لیجانے، 25 ہزار فٹ بلندی پر 222 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے 27 گھنٹے پرواز کا حامل اور اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان ایک انتہائی پیچیدہ لیکن نتیجہ خیز پالیسی پر عمل پیرا ہے جس کے تحت پاک فضائیہ میں ترکیہ ساختہ ٹی بی 2 جدید ترین بغیر پائلٹ لڑاکا ڈرون طیارے شامل کیے گئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here