ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ :پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ منسوخ ہونے کا امکان

0
113

ممبئی (پاکستان نیوز)بھارتی وزیر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کیمطابق بھارتی یونین منسٹر گری راج سنگھ کی جانب سے دونوں ممالک کے تعلقات کے تناظر میں پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔بھارتی وزیر گری گراج سنگھ کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا شیڈول میچ نہیں ہونا چاہئے۔بھارتی وزیر کے ساتھ ان کے دیگر دو وزرا نے بھی پاک بھارت میچ منسوخ کرانے کے لیے اس پر کابینہ میں بحث کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا سے گفتگو میں گری راج سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان آئندہ دنوں میں ہونے والے میچ کو کسی اور سوچ کے ساتھ دیکھنے کی ضروررت ہے، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات اس وقت اچھے نہیں ہیں۔خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج میچ 24 اکتوبر بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔گزشتہ روز میچ کے حوالے سے بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان کے ساتھ میچ میں کبھی کچھ مختلف محسوس نہیں ہوا، وہ اسے صرف کرکٹ کے دیگر میچز کی طرح دیکھتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here