نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک میں اسلامو فوبیا واقعات میں ایک مرتبہ پھر اضافہ ہونے لگا، لانگ آئی لینڈ میں صبح سویرے فجر کی نماز کے لیے سیلڈن مسجد جانے والے مسلم شہری عبدالرحمن مرزا کو نامعلوم افراد نے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، پرتشدد واقعہ کے بعد مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ، کمیونٹی کی سیاسی و سماجی شخصیت راجہ حسن نے متاثرہ شخص عبدالرحمن اور ان کی فیملی سے ملاقات کی اور بتایا کہ پوری کمیونٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے، سفوک کائونٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے 6ہریسنٹ کے ڈپٹی انسپکٹر جوزف اس واقعہ کی تفتیش کر رہے ہیں کہ آیا شہری کو کس وجہ سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے ۔