بانی فیس بک ؛ ایک دن میں28 ارب ڈالر

0
78

واشنگٹن(پاکستان نیوز) فیس بک کے بانی اور میٹا کے CEO مارک زکربرگ ایک دن میں سب سے زیادہ دولت کمانے والے بن گئے ہیں، بلومبرگ کی ایک رپورٹ کے مطابق میٹا کی آمدنی کی چوتھی سہ ماہی رپورٹ توقعات سے زیادہ اچھی ثابت ہوئی جس کے نتیجے میں مارک زکربرگ کی دولت میں ایک دن میں 28 ارب ڈالرز سے زائد کا اضافہ ہواہے جودنیا میںکسی کی ایک دن میںسب سے زیادہ کمائی ہے ، اس اضافے کے بعد مارک زکربرگ کے اثاثوں کی مالیت 170 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی اور اس طرح وہ دنیا کے چوتھے امیر ترین شخص بن گئے جبکہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس 145 ارب ڈالرز کے ساتھ 5 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔خیال رہے 2022 میں میٹا ورس کی تیاری کے لیے پرعزم مارک زکربرگ کو بہت زیادہ مالی نقصان ہوا تھا۔ ایک موقع پر تو ان کی دولت میں 100 ارب ڈالرز سے زیادہ کی کمی بھی آئی اور وہ دنیا کے 10 امیر ترین افراد کی فہرست سے باہر نکل گئے تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here