زینت فائونڈیشن کا احسن اقدام!!!

0
91
شمیم سیّد
شمیم سیّد

ہیوسٹن میں غلام محمد بمبئے والا کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے، ان کی خدمات کی فہرست بہت طویل ہے اور اللہ تعالیٰ نے ان کو کمیونٹی کی خدمت کرنے کا جو جذبہ دیا ہے وہ بہت کم لوگوں کو نصیب ہوتا ہے اور یہ سب کچھ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہوتا ہے کہ وہ کس کو چُنتا ہے اور غلام محم بمبئے والا وہ خوش نصیب ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے چُنا ہے جس طرح غلام محمد بمبئے والا نے مسلمانوں کیلئے ایک الگ قبرستان بنایا اس سے پہلے کسی نے یہ نہیں سوچا اور انہوں نے یہ کام کر دکھایا۔ زینت فائونڈیشن جو ان کے والدہ کے نام پر ہیں مسلمانوں کی خدمت کر رہی ہے۔ غلام محمد بمبئے والا نے ہمیشہ فیملیز کو آپس میں ملانے کیلئے بڑے پروگرام کئے ہیں اور ہماری نئی نسل کو اسلام سے روشناس کرانے میں بھی اپنا کردارا دا کیا ہے۔ بچوں کو باسکٹ بال گیم میں لے کر جانا اور دوسرے پروگراموں میں بھی نئی نسل کو لے کر جانا ان کا مشن ہے اور اب پچھلے کئی سالوں سے ان طلباء کو جو اپنی تعلیمی قابلیت میں کارکردگی دکھا رہے ہیں ان کو عمرہ کی ادائیگی بالکل فری کروائی جات ہے اور تمام خرچہ زینت فائونڈیشن کرتی ہے۔ ہر سال اسپرنگ تعطیل میں 20 سے 25 طلباء کو عمرہ کی ادائیگی کیلئے بھیجا جاتا ہے۔
اس سال 11 مارچ کو 25 طلباء کو رائل ٹریول کے مقصود کی سربراہی میں بھیجا گیا اور تمام طلباء عمرہ کی ادائیگی کے بعد واپس ہیوسٹن آگئے۔ ان طلباء کی فیملیز کو لنچ کی دعوت دی گئی تاکہ ان طلباء کی حوصلہ افزائی کی جائے اور ان کے تاثرات سنے جائیں اس سلسلے میں ٹیمپورا ریسٹورنٹ ہل کرافٹ میں اس تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی اور طلباء نے جس طرح وہاں اپنے تاثرات بیان کئے وہ سن کر لوگوں کی آنکھیں اشکبار ہو گئیں کیونکہ یہ طلباء جن کی عمریں 18 سے 22 سال تک تھیں اور انہوں نے پہلی بار عمرہ کی سعادت حاصل کی اور ان کا جذبہ بھی کچھ اور تھا اور سب سے بڑی بات جو دیکھنے کو ملی وہ تھی آپس میں جو محبت ان طلباء میں دیکھنے کو ملی لگتا تھا کہ یہ دس دن نہیں بلکہ دس سالوں سے ایک دوسرے سے وافق ہوں اور جس طرح ان کو وہاں جو سہولتیں فراہم کی گئیں جس کا انہوں نے برملا وہاں اعتراف بھی کیا اور تمام طلباء نے غلام محمد بمبئے والا کو جو دعائیں دیں وہ ہی ان کا سرمایہ تھیں۔ تمام طلباء کے والدین بھی شکر گزار تھے کہ ان کے بچوں کو اتنی کم عمر میں عمرہ کی ادائیگی کا موقع فراہم کیا۔ زینت فائونڈیشن کا نعرہ بھی یہی ہے کہ ”برادر فار لائف” ان دس دنوں میں جو آپس میں محبتیں ہوئی ہیں وہ تمام عمر قائم رہینگی۔ شیخ یوسف اور شیخ حمزہ جو ان طلباء کیساتھ گئے تھے اور انہوں نے طلباء کو تمام احکامات بتائے اور ہر موقع پر ان کی مدد کی۔ اس موقع پر غلام محمد بمبئے والا نے تمام طلباء کو مبارکباد دی اور اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا کہ اس نے انہیں یہ موقع فراہم کیا۔ تمام والدین کا شکریہ کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کیا اور اپنے بچوں کو ہمارے ساتھ بھیجا اور اپنے ان دوستوں کا شکریہ ادا کیا جو ان کیساتھ شامل تھے۔ رائل ٹریول کے مقصود اور ان کی فیملی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں یہ کام کیوں کرتا ہوں میں نہیں کرتا یہ اللہ تعالیٰ کراتا ہے میری کیا بساط ہے میں کچھ بھی نہیں کرتا میرا ایک ہی مشن ہے کہ آپ اپنی کمیونٹی کی مدد کیلئے تیار رہا کریں صرف پیسے سے ہی مدد نہیں ہوتی بلکہ اور بھی بہت طریقے ہوتے ہیں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے اس موقع پر طلباء نے غلام محمد بمبئے والا کو بہت ہی خوبصورت تحفہ بھی دیا جس کا انہوں نے شکریہ ادا کیا۔ ہماری بھی دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ غلام محمد بمبئے والا کو ہمت، صحت اور لمبی عمر عطاء کرے تاکہ وہ اسی طرح اپنی کمیونٹی کی خدمت سر انجام دیتے رہیں۔ ویسے تو ہیوسٹن میں بہت بڑی بڑی شخصیات ہیں لیکن غلام محمد بمبئے والا ان سب میں ایک ہی ہے۔ آج کل ان کی صحت ٹھیک نہیں رہتی ان کی صحت کیلئے بھی کمیونٹی سے خصوصی دعا کی اپیل ہے۔ اور ادارہ پاکستان نیوز بھی ان کی صحت کی دعا کیلئے رب العزت سے دعا گوہ ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here