واشنگٹن سے قومی شناختی کارڈ اجرا!!!

0
91
کوثر جاوید
کوثر جاوید

کچھ عرصہ قبل پاکستان سے یہ خبر آئی کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔بیرون ملک پاکستانیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔پوری دنیا میں پاکستان تارکین وطن نے اس اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔بالخصوص امریکہ میں آباد لاکھوں پاکستانیوں نے تارکین وطن کے لئے خوشخبری قرار دیا۔ وزیراعظم عمران خان تارکین وطن کے لئے بہت زیادہ عزت احترام رکھتے ہیں، ان کا کہنا ہے ہر مشکل وقت میں چاہے وہ فلاحی ادارے کے لئے ہو یا قومی ادارے کے لئے اوورسیز پاکستانی پیش پیش ہوتے ہیں ۔اس وقت پاکستان میں سینکڑوں فلاحی ادارے جن میں سکول ہسپتال پینے کے پانی کے پلانٹ ٹیکنالوجی کے شعبوں میں مالی امداد کر رہے ہیںاور5ادارے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں مدد کر رہے ہیں۔اس سے بڑھ کر صرف امریکہ سے ہر سال چار ارب ڈالر سے زیادہ زرمبادلہ پاکستان بھیجتے ہیں جس سے پاکستان معیشت میں بڑا حصہ شامل ہوتا ہے۔اوورسیز پاکستانیوں کے لئے ووٹ کے حق کیساتھ ابھی تک یہ واضح نہیں کس طرح ہوگا۔بیرون ممالک سے لوگ اپنے اپنے آبائی حلقوں میں ووٹ ڈالیں گے یا اوورسیز کے لئے مخصوص نشستوں کا اہتمام کیا جائیگا۔ابھی آنے والے دنوں میں واضح ہوسکے گا۔جو بھی حکمت عملی ہوگی ووٹ ڈالنے کے لئے پاکستانی شناختی کارڈ کا ہونا بہت ضروری ہے جس پر سے نادرا کے ریکارڈ کے مطابق ووٹر کی معلومات درج ہونگی۔گزشتہ کئی سالوں سے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے قومی شناختی کارڈ آن لائن کر دیا گیاجس سے پاکستانیوں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا۔ابھی چند دن قبل پاکستانی سفارت واشنگٹن میں شناختی کارڈ کے حصول کے لئے ڈیسک بنا دیا گیا ہے جہاں اہلکار شناختی کارڈ تجدید کے لئے یا نیا بنانے کے لئے بھرپور مدد ہوگی،درخواستیں براہ راست نادرا کو جاسکیں گی۔کمیونٹی کی دیگر مشکلات جس میں پاسپورٹ ویزا اور کاغذات کی تصدیق شامل ہے۔موجودہ پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان نے جس طرح امریکہ پاکستان تعلقات میں نہایت پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے کردار ادا کیا۔وہ قابل تعریف ہے ،اس کے ساتھ کمیونٹی سے روابط اور ان کے مسائل کے حل کے لئے جو کام کئے وہ بھی قابل ستائش ہیں۔پاسپورٹ کے عملے میں اضافہ کردیا گیا۔ویزا آن لائن سروس میں نہایت پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل اہلکاروں کو تعینات کیا جن میں اختر شاہ حفیظ صاحب چیمہ صاحب اور دیگر شامل ہیں۔اس کے ساتھ سفارت کار پریس سیکشن ملیحہ زرکام کی سربراہی میں نہایت کامیابی سے ذمہ داریاں انجام دے رہا ہے۔اس وقت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانہ سے پاکستانیوں کی شکایات نہ ہونے کے برابر میں تمام لوگوں کو بروقت اور درست معلومات فراہم کی جائیںاور ویزا پاسپورٹ کاغذات کی تصدیق بروقت ہو رہی ہے۔آئندہ چند روز میںڈاکٹر اسد مجید خان شناختی کارڈ ڈیسک کا افتتاح کریں گے جہاں دو اہلکار مستقل بنیادوں پر پاکستانیوں کی مدد کریں گے۔اس وقت خبروں میں کبھی مثبت خبروں کی اطلاع نہیں ملتی لیکن سب کچھ خراب اور منفی نہیں ہے کچھ اچھا بھی ہورہا ہے جس کے لئے ہمیں اجتماعی طور پر امریکہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر اسد مجید خان کو مبارکباد پیش کرنے کی ضرورت ہے کہ انہوں نے کمیونٹی سے مضبوط روابط کے ساتھ تمام مسائل کو حل کیا ہے، اس کا مطلب ہے کچھ اچھا بھی ہورہا ہے جسے حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے۔
٭٭٭

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here