بھارت ؛AI سے مسلم خواتین کی کردارکشی

0
6

اسلام آباد (پاکستان نیوز) عالمی جریدہ الجزیرہ نے بھارت میں مودی کی ہندوتوا حکومت کے دور میں مسلم خواتین کیخلاف بڑھتی ہوئی نفرت، توہین آمیز رویہ اوراے آئی کی زہریلی مہم کو بے نقاب کردیا،کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق الجزیرہ کی حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیاگیا کہ مودی کے بھارت میں مصنوعی ذہانت کو مسلم خواتین کیخلاف ہتھیارکے طورپراستعمال کیا جارہا ہے،بھارت میں مسلم خواتین کئی سالوں سے آن لائن ہراسانی کا نشانہ بنتی رہی ہیں، اے آئی کے ذریعے بھارت میں مسلم خواتین کی تصاویراور وڈیوزکوغیراخلاقی تصاویرمیں تبدیل کرکے نازیبا مناظرمیں دکھایا جارہا ہے،صرف مئی 2023ء سے مئی 2025ء کے دوران ہزاروں وڈیوزبنائی گئیں جن میں مسلم خواتین کونازیبا خاکوں میں دکھایا گیا،سینٹرفاردی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کی ڈائریکٹر ایویین لیڈگ کے مطابق ہندوتوا کے زیراثر بھارتی معاشرے میں مسلم خواتین کیخلاف بنائی گئی نازیبا وڈیوز مزید تقویت پاتی ہیں،بھارتی انسانی حقوق کی تنظیم کے عہدیدار سمیرنے کہاہے کہ مسلم خواتین کی مرضی کے بغیربنائی گئی وڈیوزکواے آئی سے تبدیل کرکے ایسا دکھایا جاتا ہے جیسے وہ غیراخلاقی کام میں ملوث ہوں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here