کابل:
بگرام ایئربیس پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کابل میں بگرام ایئربیس پر طالبان حملے کے نتیجے میں 4 امریکی فوجی ہلاک جب کہ 3 زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد افغان فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لےلیا اور زخمی فوجیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے میں امریکی ٹرک کے قافلے کو نشانا بنایا گیا اور ممکنہ طور پر دھماکا خیز مواد گاڑی میں رکھا گیا تھا تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ خود کش تھا جس میں خودکش بمبار نے اپنی گاڑی کو بگرام ایئربیس کے قریب دھماکے سے اڑالیا۔