مائیکرو سافٹ کے 10 ہزار ملازمین برطرف

0
91

نیویارک (پاکستان نیوز)’مائیکروسافٹ’نے اپنے 10 ہزار ملازمین کو برطرف کرنے کا اعلان کیاہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق مائیکرو سافٹ کے منتظمِ اعلی ساٹیا نڈیلانے کمپنی ملازمین کے لئے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اس وقت کمپنی تبدیلیوں کے ایک اہم دور سے گزر رہی ہے۔ ہم نے صارفین اور شراکت داروں کے ساتھ مذاکرات کئے اور صارفین کے ڈیجیٹل مصارف کو موزوں ترین شکل دی ہے ۔ علاوہ ازیں، دنیا کے بعض علاقوں میں اقتصادی مندی اور بعض دیگر علاقوں میں بھی مندی کی توقع کی وجہ سے ،ہم ہر سیکٹر اور ہر علاقے کے اداروں میں متین حکمت عملی کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ کمپنی اس صورتحال سے زیادہ طاقتور ہو کر اور زیادہ مؤثر رقیب بن کر نکلے گی۔ لیکن اس کے لئے اہم اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ہم مائیکروسافٹ کے مصارف اور آمدنی کو صارفین کی طلب کے ساتھ ہم آہنگ شکل میں لائیں گے۔ اس دائرہ کار میں 2023 کے مالی سال کی تیسری تہائی کے آخر تک 10 ہزار ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ملازمتوں سے نکالے جانے والے ملازمین کی تعداد کمپنی کے کل ملازمین کے 5 فیصد سے کم ہے۔ ہم بعض شعبوں کی کچھ پوزیشنیں مکمل ختم کر دیں گے اور بعض اہم اسٹریٹجک پوزیشنوں کے لئے بھرتیاں جاری رکھیں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here