کریمہ بلوچ کو ”را“ نے قتل کرایا: محقق ارشاد کلیمی

0
124

 

لاہور (پاکستان نیوز) محقق ارشاد کلیمی نے کہا ہے کہ کریمہ بلوچ کو بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“نے قتل کیا۔سابق بیوروکریٹ اور محقق ارشاد احمد کلیمی نے ”را “کی کارروائی کا بھانڈا پھوڑ دیا، محقق ارشاد کلیمی نے کہا کریمہ بلوچ بی ایل اے کے ساتھ کام کرتی تھیں اور شری واستوا گروپ سے منسلک تھیں، بھارتی اسٹیبلشمنٹ اور بی ایل اے سے اختلافات پر ”را “نے کریمہ بلوچ کو قتل کیا۔بھارتی ایجنسی ”را “حسین حقانی اور طارق فتح کو بھی قتل کرنا چاہتی ہے ، انہوں نے کہا ڈس انفو لیب رپورٹ کے بعد بھارت میں زلزلہ آگیا، بھارت پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگیا، کریمہ بلوچ کا قتل اسی سلسلے کی کڑی ہے ، حسین حقانی پاکستان تمہارا گھر ہے ، حسین حقانی سے درخواست ہے فوری واپس آئیں، حسین حقانی امریکہ میں قریبی تھانے میں درخواست دیں، خدشہ ہے طارق فتح کو فوری صاف کرنا کریمہ بلوچ سے زیادہ ضروری ہوگیا ، ارشاد کلیمی نے بتایا کہ بھارت کیخلاف بات کرنے پر پاکستان کے اندرسے دھمکیاں مل رہی ہیں، اگر میرا گولی، ہارٹ اٹیک، کورونا یا روڈ ایکسیڈنٹ میں قتل ہوتا ہے ، پھر یقین رکھئے گا میری موت نہیں، را کے ہاتھوں شہادت ہوگی۔میری ہزار زندگیاں پاکستان پر قربان ہیں، کوئی ایجنٹ بے نقاب ہوجائے تو اسے صاف کردیا جاتا ہے ، مائیکل بورس کے مطابق ”را “اپنے ایجنٹس مار رہی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here