مڈٹرم انتخابات ؛ڈیموکریٹس کی مضبوط پوزیشن

0
23

نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ میں ہونے والے ایک نئے ملک گیر سروے کے نتائج نے ملکی سیاست اور آئندہ کے مڈٹرم انتخابات کے حوالے سے سنگین خدشات پیدا کر دیے ہیں۔ تازہ ترین سی این این پول کے مطابق امریکی عوام کی اکثریت اس وقت بڑھتی ہوئی مہنگائی اور روزمرہ زندگی کے اخراجات کو اپنی زندگی کا سب سے بڑا معاشی چیلنج قرار دے رہی ہے۔ سروے میں شامل 76 فیصد شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائ خوردونوش اور بنیادی ضرورتوں کی قیمتیں اب ان کی پہنچ سے باہر ہو رہی ہیں جبکہ 70 فیصد سے زائد عوام کا ماننا ہے کہ ملک اگلے ایک سال کے دوران شدید معاشی کساد بازاری کا شکار ہو سکتا ہے۔

اس معاشی صورتحال نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سنگین سیاسی مشکلات کھڑی کر دی ہیں۔ صدارتی انتخاب کے دوران مہنگائی ختم کرنے کے دعوے کرنے والے صدر ٹرمپ کی معاشی پالیسیوں پر عوامی اعتماد اب تک کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ یہاں تک کہ خود ان کی اپنی ریپبلکن پارٹی کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد پٹرول اور گیس کی قیمتوں پر قابو پانے میں حکومتی ناکامی پر مایوسی کا اظہار کر رہی ہے۔ اس عوامی غصے کا براہ راست فائدہ اپوزیشن جماعت ڈیموکریٹس کو مل رہا ہے، اور اب امریکیوں کی اکثریت معیشت اور مڈٹرم انتخابات کے اہم ترین معاملات پر ریپبلکنز کے مقابلے میں ڈیموکریٹس پر زیادہ بھروسہ کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ معاشی طور پر پریشان غیر جانبدار ووٹرز کا یہ جھکاؤ 2026 کے مڈٹرم انتخابات میں ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا جھٹکا ثابت ہو سکتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here