ممدانی کے مشن کی تکمیل کا عزم لئے پہلے بنگلہ دیشی نژاد شمس الحق انتخابی میدان میں

0
6

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک سٹی پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سابق ریٹائرڈ لیفٹنٹ کمانڈر شمس الحق نے کوئینز سے اسمبلی کی نشست کیلئے انتخاب لڑنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا ہے، جہاں وہ منتخب ہونے کی صورت میں ریاستی قانون ساز اسمبلی میں پہلے بنگلہ دیشی نڑاد امریکی بن کر تاریخ رقم کریں گے۔ اکیس سال تک پولیس میں خدمات انجام دینے والے شمس الحق کی انتخابی مہم کا اصل محور نیویارک کے میئر زہرا ممبانی کے انقلابی ایجنڈے کو البانی (ریاستی دارالحکومت) میں قانون سازی کے ذریعے نافذ کرنا ہے۔ وہ خود کو میئر ممبانی کے ایک مضبوط شراکت دار کے طور پر پیش کر رہے ہیں تاکہ امیروں پر ٹیکسوں میں اضافے، فوجداری نظام میں اصلاحات اور سرکاری یونیورسٹیوں کی مفت تعلیم جیسے اہداف کو حقیقت بنایا جا سکے۔ شمس الحق کا ماننا ہے کہ میئر ممبانی کا ویڑن محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود کے لیے ناگزیر ہے، اسی لیے وہ لاکھوں ڈالر کمانے والے افراد پر انکم ٹیکس بڑھانے اور بچوں کی مفت دیکھ بھال جیسے اقدامات کی بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔ شمس الحق اپنی کہانی کو امریکی خواب کی تعبیر قرار دیتے ہیں جو پینتیس سال قبل صرف دو سو ڈالر لے کر امریکہ آئے اور برتن دھونے سے لے کر ڈیلیوری بوائے تک کے کام کیے۔ بعد ازاں انہوں نے تعلیم مکمل کی اور نائن الیون کے بعد پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ پولیس میں طویل تجربے کے باوجود وہ بڑے پیمانے پر قید و بند کی پالیسی کے خلاف ہیں اور میئر ممبانی کے اس مطالبے کی تائید کرتے ہیں کہ پولیس کے ضابطہ اخلاق میں ایسی تبدیلیاں لائی جائیں جن سے انسانی جانوں کا تحفظ اور کمیونٹی کا اعتماد بحال ہو۔ ان کا مقابلہ پرائمری الیکشن میں نیپالی نڑاد کمیونٹی لیڈر اور ریپبلکن امیدواروں سے ہوگا، تاہم وہ میئر ممبانی کی حمایت اور اپنی کمیونٹی کے ووٹوں کے بل بوتے پر جیت کے لیے پرامید ہیں۔

 

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here