2020الیکشن مداخلت، ٹرمپ سمیت 18 اراکین پر فرد جرم عائد

0
90

نیویارک (پاکستان نیوز)سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جارجیا کے انتخابات میں مداخلت کے الزام پرفرد جرم عائد کر دی گئی۔سابق صدر سمیت ٹرمپ کے اٹارنی روڈی جیولیانی ، جان ایسٹ مین ، سڈنی پاول ، جینا ایلز، کیتھ چیسبر ودیگر بھی مقدمے میں نامزد کیے گئے ہیں، ٹرمپ پر سال 2020 کے صدارتی الیکشن میں مداخلت سے متعلق مقدمے پر گرینڈجیوری نے فیصلہ سنایا جس نے پیر کے روز ایک دن کی سماعت کے بعد سابق صدر پر فرد جرم عائد استغاثہ نے جارجیا میں 2020 کے انتخابات پلٹنے کے لیے ٹرمپ کی کوششوں پرثبوت پیش کیے۔اس کے علاوہ سماعت میں ٹرمپ کے 18 اتحادیوں پربھی جارجیا میں 2020 کے انتخابات میں مداخلت کی فردجرم عائدکی گئی۔خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف یہ چوتھا مجرمانہ مقدمہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here